نئی دہلی،9نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دنیا کی سپرپاورکہے جانے والے امریکہ میں تاریخی جیت درج کرنے والے ریپبلکن امیدوار کو جیت کی مبارکباد دینے میں وزیر اعظم نریندرمودی بھی پیچھے نہیں رہے۔انہوں نے ٹویٹ کر کے امریکہ کا 45واں صدر منتخب ہونے پر ڈونالڈ ٹرمپ کومبارکباد دی۔اتنا ہی نہیں پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران آپ کی جانب سے ہندوستان کیلئے کہی گئی باتوں کیلئے آپ کا شکریہ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کیلئے جس طرح آپ نے دوستی کااظہارکیا۔ہم اس کیلئے شکرگزارہیں۔پی ایم مودی نے آگے لکھا کہ ہم آپ کے ساتھ کام کرنے کا انتظار کریں گے۔ہم ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کو ساتھ مل کر نئی بلندیوں پر پہنچائیں۔